• news

پاکستان ٹیم کی پے در پے ناکامیاں، سپرلیگ چوتھے ایڈیشن کی پروموشن متاثر

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ٹیم کی پے در پے ناکامیاں، سپرلیگ چوتھے ایڈیشن کی پروموشن بری طرح متاثر۔ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے ہونے جارہا ہے تاہم پی سی بی کو پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی پروموشن میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی۔ سپرلیگ کے اب تک ہونیوالے تینوں ایڈیشنز میں ایونٹ کے آغاز سے قبل سوشل میڈیا اور کرکٹ فینز میں دلچسپی نمایاں دکھائی دیتی تھی تاہم پاکستان ٹیم کی لگاتار شکستوں نے شائقین کی دلچسپی کو بھی محدود کر دیا ہے۔ پہلے نیوزی لینڈ اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں یکطرفہ شکست نے شائقین کو دل برداشتہ کردیا ہے۔ سپرلیگ کی فرنچائزز بھی پریشان ہیں کہ ایونٹ کے آغاز میں ایک ماہ رہ گیا مگر پروموشن مہم کہیں نظر نہ آرہی۔

ای پیپر-دی نیشن