پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ پرولیگ سے دستبرداری پر غور
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کے باعث ورلڈ پرو لیگ سے دستبرداری پر غور شروع کر دیا ہے۔ ورلڈ پروہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت میں فنڈز ایک بار پھر رکاوٹ بننے لگے، مالی مسائل سے دوچار فیڈریشن نے تاحال سفری انتظامات نہ ہونے پر لیگ سے دستبرادری پر غور شروع کردیا ہے تاہم پرو لیگ میں ٹیم نہ بھجوانے پر پاکستان پر دوسال کی پابندی لگ سکتی ہے اور اولمپکس میں شرکت سے بھی پاکستان محروم ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کا دو فروری کو پہلا میچ شیڈول ہے اورپاکستانی ٹیم کو کم از کم 7 روز پہلے ارجنٹائن پہنچنا ہے ۔ پرولیگ کی تیاری کے لیے ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے تاہم ابھی تک ٹیم کے سفری اخراجات کا بندوبست نہیں ہوسکا۔