• news

نیب نے غیر قانونی اثاثوں، رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا: ذرائع

لاہور (نمائندہ خصوصی ) نیب نے غیرقانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملزکیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس رواں ماہ دائر کردیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ریفرنس کی حتمی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر) جادید اقبال دینگے۔ نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیل اور بینک ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے، نیب نے کیس میں شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت بھی حاصل کررکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن