• news

ہائیکورٹ نے نیب کو شریف فیملی کی شوگر ملز کیخلاف نوٹسز پر عملدرآمد سے روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر ملز کیخلاف جاری کردہ نوٹسز پر عمل درآمد سے روک دیا اور نیب سے جواب طلب کر لیا ہے۔ ڈویژن بنچ نے ملز انتظامیہ، چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیب کی تحقیقات کیلئے نوٹسز کے اجرا کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ نیب رمضان شوگر ملز کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ درخواست گزار نے نہ صرف نیب کے دو نوٹسز کے تفصیلی جوابات دیئے بلکہ تفتیش میں تعاون بھی کیا۔ جواب دینے اور تعاون کے باوجود نیب نے پولیس کی مدد سے گھروں پر چھاپے مارے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون آئین کے آرٹیکل 89 اور 270 اے اے کی روشنی میں غیرموثر ہوچکا ہے۔ درخواست پر مزید کارروائی 21 جنوری کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن