• news

ایف بی آر کاٹیکس بچانے، اثاثے چھپانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ایسے افراد وکیل کی بجائے خود پیش ہوکر وضاحت دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والوں کے گرد گھیرا مزید مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کو وکیل کی بجائے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا اور وضاحت نہ دینے پر وارنٹ جاری ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے23دفاتر کو نوٹس بھیجنے کا کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر آر ٹی او فہرست میں شامل ٹاپ بیس افراد کو نوٹس بھجیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن