• news

پی ٹی آئی نے چوہدری نثار کی رکنیت منسوخی کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرانے کیلئے قرار داد جمع کرا دی گئی ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔ قرار داد کے متن میں درج ہے کہ چوہدری نثار نے حلف نہیں اٹھایا، ن لیگی رہنما بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر اپنے حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے اور حلقہ پی پی 10 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن