فاسٹ فوڈ سے دمے اور الرجی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین
بیجنگ (اے پی پی) چین کے ماہرین نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے براہِ راست دمے اور الرجی نہیں ہوتی لیکن اس سے ان امراض کا خطرہ ضرور بڑھ جاتا ہے۔ ویسٹ چائنا ہاسپٹل کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا فاسٹ فوڈ کا بے تحاشہ استعمال دمہ، الرجی، پولن فیور اور آنکھوں کی ایک کیفیت رائنو کنجنکٹیوٹس کی وجہ ہو بنتا ہے۔