معاشی مواقع کم، ایران سے 8 لاکھ افغان باشندوں کی ریکارڈ واپسی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کی گئیں پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے سال 2018 میں ایران میں مقیم تقریباً 8 لاکھ افغان تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ( آئی او ایم) کے افغان چیف لارنس ہارٹ کا کہنا تھا کہ ایران سے رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے اور ڈی پورٹ کیے گئے 7 لاکھ 73 ہزار ایک سو 25 افغان شہریوں کی 2017 کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ اور یہی رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔ لارنس ہارٹ نے بتایا کہ ’ ایران سمیت خطے کے دیگر علاقوں میں کم ہوتے معاشی مواقع کی وجہ سے بھی تارکین وطن واپس جارہے ہیں۔