منگولیا کے سابق وزیر انصاف کرپشن کے الزام میں گرفتار
یولان باہتر(آئی این پی/شِنہوا)منگولیا کے سابق وزیر انصاف اور وزیر داخلہ دمبی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دسمبر میں اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ دمبی نے ایک کان کن کمپنی سے40لاکھ امریکی ڈالر کی رشوت وصول کی تھی جب وہ پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ چنانچہ تحقیقات کے بعد انہیں گذشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔