• news

لیڈی ڈاکٹرز سمیت 200 خواتین کو بلیک میل کرنے، بھتہ مانگنے والے مجرم کو 24 برس قید 7 لاکھ جرمانہ

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیڈی ڈاکٹرز سمیت 200 خواتین کو بلیک میل کرنے اور بھتہ مانگنے والے مجرم کو 24 سال قید اور 7 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 28 سالہ مجرم عبدالوہاب کو خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت دیگر خواتین کے واٹس ایپ اکا¶نٹ ہیک کرنے، نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے اور بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اہلکاروں نے مجرم کو اپریل 2015ءمیں ناران سے گرفتار کیا تھا جب وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ مجرم عبدالوہاب خود کو کیپٹن نبیل اورفیصل نیازی ظاہر کرکے خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کرتا تھا۔ مجرم عبدالوہاب کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں لیڈی ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے اور بھتہ لینے کا مقدمہ درج تھا۔خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ ڈاکٹر سلمان کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمہ میں مجموعی طور پر 31 گواہوں نے بیان قلمبند کرائے۔ خیال رہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے مجرم کے لیب ٹاپ میں 2 ہزار سے زائد قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی تھیں۔ پی ایف ایس اے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ عبدالوہاب تقریباً 108 شناختی کارڈ استعمال کئے تھے۔
24 سال قید

ای پیپر-دی نیشن