نیب افسروں کے بیرون ملک نجی دوروں پر پابندی
اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ اقبال نے نیب افسران کے نجی دوروں پر پابندی لگا دی۔ چھٹی پر بیرون ملک جانے کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے م نظوری لینا ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ترجمان نیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے نیب کے تمام افسران کے نجی دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ نیب کے افسران صرف عمرہ کے لئے بیرون ملک جاسکتے ہین اور بیرون ملک جانے کیلئے انہیں معلقہ اتھارٹی سے پہلے منظوری لینا ہوگی خلاف ورزی کرنے پر افسران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق تمام نیب افسران پر ہوگا۔ نیب نے اس حوالے سے تمام ڈی جیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔
نیب افسر/ پابندی