• news

ملک بھر میں شریعت کے نفاذ کیلئے درخواست دائر، صدر، وزیراعظم فریق نامزد

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)ملک بھر میں شریعت کے نفاذ کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی درخواست میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مولانا فضل الرحمان، علامہ طاہر القادری اور علامہ خادم رضوی ،اسلامی نظریاتی کونسل اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار نے موجودہ قوانین پر 90 سوالات اٹھا کر انکے جوابات بھی دیئے ہیں ، درخواست میں سوال اٹھایاگیا ہے کہ کیا آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نا ہونا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟کیا پاکستان پینل کوڈ میں اسلامی سزاوں کو شامل نہیں کرنا چاہیے؟ کیا اسلامی قوانین کے مطابق ملزمان کو حبس بیجا میں رکھا جا سکتا ہے؟ کیا شراب نوشی کرنے والے شخص کو اسلامی قانون کے تحت 80 کوڑوں کی سزا نہیں ہونی چاہیے؟ درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ کیا ہجری کیلنڈر کو پھر سے لاگو نہیں کر دینا چاہیے؟ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو موجودہ قوانین میں اسلامی رو سے ترامیم کی ہدایت جاری کرے۔
شریعت/درخواست

ای پیپر-دی نیشن