منی بجٹ‘ پرتعیش اشیاءکی درآمد بڑی حد تک کم کر دی جائے گی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) حکومت کے نئے منی بجٹ میں پرتعیش اشیاءکی درآمد بڑی حد تک کم کر دی جائے گی حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق حکومت زرمبادلہ بچانے کے لیے درآمدات پر نظر ثانی کررہی ہے اور ایسی اشیاءجو طبقہ امرا اپنے استعمال کے لیے درآمدکرتا ہے ان کی درآمد کم کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب برآمدات بڑھانے کے لیے صنعت کاروں اور تاجروں کے لیے مراعات اور ترغیبات کا ایک پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ منی بجٹ سے متعلق تجاویز کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرے گی۔
منی بجٹ