پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ رسائی دینا چاہتے ہیں: چینی سفیر
لاہور (سٹاف رپورٹر) چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چین کے منصوبوں کی کامیابی کے لئے یونیورسٹی اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر سے ملاقات میں کیا۔ چینی سفیر یاﺅ جنگ نے چین اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین میں پاکستانی طلباءکو اعلی تعلیم کے حصول کے لئے سکالر شپس فراہم کر رہے ہیں جبکہ اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل طلباءکے لئے خصوصی سکالرشپس بھی دئیے جائیں گے۔ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔ چین میں پاکستانی مصنوعات کوزیادہ سے زیادہ رسائی دینا چاہتے ہیں۔ سی پیک پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ لاہوری سب سے زیادہ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں اور چائینز قونصل جنرل کی خوش قسمتی ہے کہ ان کی تعیناتی لاہور میں ہوئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو فروغ دینے میں پنجاب یونیورسٹی کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں حال ہی میں 15 چائنیز طلباءپی ایچ ڈی کرنے آئے ہیںاورکنفیوشش سنٹر سے 3500 پاکستانی طلباءچینی زبان کا کورس مکمل کر چکے ہیں۔ 30 چینی اداروں کے ساتھ معاہدے کئے جا چکے ہیں۔
چینی سفیر