• news
  • image

چیف جسٹس محکمہ سوئی گیس کی بھی خبر لیں

مکرمی! سردیوں کے موسم میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات بہت بڑھ جاتی ہیں اس کی بڑی وجہ جو نظر آتی ہے وہ سردی میں اس کے استعمال کا بڑھ جانا بتایا جاتا ہے جو درست بھی ہے مگر کھانا پکانے کے اوقات میں اس کے پریشر میں کمی برداشت سے باہر ہو رہی ہے جن گھروں میں سوئی گیس کا کنکشن ہوتا ہے ان گھروں میں دوسرا ایندھن استعمال کرنے کا تصور بھی ختم ہو جاتا ہے عورتیں سہل پسند ہو جاتی ہیں اور آرام سے فرمائش کر دیتی ہیں کہ سلنڈر کا بندوبست کروا لیں چونکہ وہ سوئی گیس کی عادی ہو چکی ہوتی ہیں اس لئے دوسرے ایندھن سے ان کو الرجی ہونے لگتی ہے ویسے بھی دوسرے ایندھن سردیوں میں مہنگے ہوجاتے ہیں جن علاقوں میں سوئی گیس کی پائپ لائن چھوٹی اور کنکشن زیادہ ہوتے ہیں وہاں پریشر کی کمی زیادہ کوفت اور پریشانی کا باعث بنتی ہے بعض لوگ پریشر می کمی کا حل کمپریسر لگا کر پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کوئی محکمہ سوئی گیس سے پوچھے کہ جب وہ پہلے ہی گیس کی سپلائی میں پریشر کی کمی کا شکار ہے تو نئے کنکشن کیوں جاری کر رہا ہے۔ چیف جسٹس اگر اس محکمہ کے معاملات کی رپورٹ حاصل کرنے کے لئے جی آئی ٹی بنادیں تو حیرت انگیز انکشافات سننے کو ملیں گے۔( زاہد رؤف کمبوہ غلہ منڈی گوجرہ)

epaper

ای پیپر-دی نیشن