• news
  • image

خدارا مہنگائی پر قابو پایا جائے

مکرمی!پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار میں آئے تقریباً چھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے ہر چیز کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہیں۔ گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرولیم کی مصنوعات میں بھی بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈالر 142 روپے تک پہنچ گیا جس سے مہنگائی میں 25 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اشیائے خورد و نوش و ضروریہ ایک ماہ میں مہنگی ہو گئی ہیں۔ مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ ملوں نے آٹا مہنگا کر دیا، دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ نئی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ وزیراعظم جناب عمران خان جن کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ان سے دست بستہ اپیل ہے کہ گیس، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں کو سخت ہدایات دیں۔ مہنگائی کا یہی علاج ہے۔ (عارف حیات۔ سانگلہ ہل)

epaper

ای پیپر-دی نیشن