• news

کراچی ائرپورٹ کارگو سے 8 ہزار پتلونیں چوری کرنے والے 3 ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی) کراچی ائرپورٹ کارگو سے کروڑوں روپے مالیت کی ایکسپورٹ کوالٹی کی 8 ہزار پتلونیں چوری کرلی گئیں۔ چوری میں ملوث زینب مارکیٹ کے دکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ 17 ہزار کی334 پینٹیں برآمد کرلی گئیں۔ دوران تفتیش ایئرپورٹ میں منظم چورگروہ کے سرگرم ہونے کاانکشاف ہوا ہے گروہ میں ایئرپورٹ تھانے کے پولیس کا اہلکار جاوید اورکارگو بروکرجس میں یاسر اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن