افغانستان میں آپریشن‘ جھڑپیں‘ 30 عسکریت پسند‘ 6 اہلکار ہلاک
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے مختلف حصوں میں افغان اور اتحادی فورسز کے آپریشن میں 30 عسکریت پسند مارے گئے۔ صوبے بلخ میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق افغان اور اتحادی فورسز کی کارروائیوں کے دوران طالبان سمیت30 عسکریت پسند مارے گئے۔ کارروائیاں صوبے ننگرہار،کنڑ،ہلمند اور اروزگان میں کی گئیں۔ دوسری جانب صوبے بلخ میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 7 کو یرغمال بنالیا گیا۔