• news

قطر نے ترکی کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت دیدی

دبئی (این این آئی) قطر اور ترکی کے درمیان ایک خفیہ دفاعی معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت قطر نے ترکی کو اپنی سرزمین پر ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت دیدی۔ عرب ٹی وی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اس پراسرار معاہدے کی تفصیلات ایک سویڈش ویب سائٹ کے ذریعے لیک ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ترکی اور قطر کے درمیان عسکری سمجھوتے کی کئی پراسرار شرائط ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ وہ شرائط دانستہ اور کسی طے شدہ منصوبے کا حصہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن