سینٹ مجلس قائمہ نے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ سب کمیٹی کو بھجوا دیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینٹ کی مجلس قائمہ نے ڈاکٹروں کی ڈگریوںکی تصدیق سے متعلق معاملہ سب کمیٹی کو بھیج دیا۔ وزیر صحت کی جانب سے مناسب جواب نہ دینے پر چیئرمین کمیٹی برہم ہوگئے۔ آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کی غیر حاضری پر ان کی نمائندگی کرنے والوں کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے پمز میں ڈاکٹروںکو معاملہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں سینیٹر میاں عتیق کی زیر صدارت ہوا۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈگریوں کی تصدیق کی لسٹیں تین دن میں جمع نہ کرانے پر وزیر صحت کی سرزنش ڈگریوں کی لسٹ کمیٹی شروع ہونے سے پہلے کیوں دی گئی۔ ڈگریاں کی تصدیق کا معاملہ سب کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔