آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی سے برطانوی پولیس کے چیف کانسٹیبل ملاقات
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے یو کے میں سی ٹی ڈی کے کورس کے دوران گزشتہ روز بیڈ فورڈ شائر پولیس ہیڈ کوارٹرز میںبیڈ فورڈ شائرپولیس کے چیف کانسٹیبل جوہن باو¿چر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں فورسز کے مابین بھرپور تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیاجبکہ فورس کی استعداد کار بڑھانے اورایک دوسرے کے افسران کی مہارتوں سے مستفید ہونے کے لیے وفود کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف کانسٹیبل جوہن باو¿چر نے اس موقع پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو بیڈ فورڈ شائر اور لیوٹن میں کرائم کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔امجد جاوید سلیمی نے پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر اس کی تفتیش کے عمل اور اسے فوری حل کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف کانسٹیبل بیڈ فورڈ شائر جوہن باو¿چر نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو سووینئیر پیش کیا۔