• news

کوٹ لکھپت جیل کا قیدی ہسپتال میں پراسرار طور پر ہلاک

لاہور(سٹاف رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل کا 52 سالہ قیدی ہسپتال میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ شبہ ہے کہ قیدی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تمام تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آ سکیں گے۔ پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کراکر ورثاء کو اطلاع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نشاط کالونی کے رہائشی میاں خاں کے خلاف قتل اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کوٹ لکھپت جیل میں تھا۔ جیل حکام کے مطابق میاں خاں کو ٹی بی کا مرض لاحق تھا چند روز قبل اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔

ای پیپر-دی نیشن