مظہرراہی کے ویڈیو سانگ’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار مظہرراہی کے نئے ریلیز ہونے والے ویڈیو سانگ’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ نے سوشل میڈیا سے ریلیزہوتے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی بھارت اور پاکستان کے گلوکاروں،اداکاروں اور پروڈیوسرز نے مظہرراہی کو مبارکباد کے ویڈیو پیغامات بھیجنے شروع کردئیے۔