آمدن سے زائد اثاثے : پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر عاصمہ پر فرد جرم عائد
پشاور (بیورورپورٹ +آن لائن+ این این آئی) پشاور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلز پارٹی کی رہنماءعاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر پر فرد جرم عائد کر دی۔ پیپلز پارٹی رہنماءعاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں میاں بیوی پر فرد جرم عائد کر دی۔ دونوں کا صحت جرم سے انکار۔عدالت نے کیس میں 4 گواہوں کو 24 جنوری کو طلب کرلیا۔ عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا نیب کا ادارہ مذاق بن گیا ہے۔ ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے۔ پرویز خٹک پر کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ ہمارے خلاف من گھڑت کیس کو ریفرنس کیلئے منظور کیا گیا۔ عوام کی بے لوث اور بلا امتیازخدمت کی جس کا صلہ ریفرنس کی صورت میں ملا۔ احتساب کیخلاف نہیں، احتساب کو استحصال بنا دیا گیا ہے۔ نیب دوہرے معیار ترک کر کے قانون کے مطابق احتساب کرے۔ نیب خیبر پی کے نے میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
فرد جرم