• news

صادق آباد گیس پائپ لائن کو بحال کر دیا گیا :ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ صادق آباد گیس پایپ لائن کو بحال کر دیا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کو گیس بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر کو گیس پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ صنعتی یونٹس کوبھی گیس بحال کی جا رہی ہے ۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہاکہ سی این جی سیکٹر کو پہلے سے طے شدہ پلان کے تحت (آج) جمعہ سے کھول دیا جائےگا۔
ترجمان پٹرولیم

ای پیپر-دی نیشن