• news

آشیانہ سکینڈل : شہبازشریف کے راہداری ریمانڈ میں 14 روز توسیع بنک بھی لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں : احتساب عدالت

لاہور، اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے+ خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کو 24جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمانڈ میں 14 روز توسیع کردی۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاﺅسنگ کیس کے علاوہ رمضان شوگر مل میں بھی گرفتاری ڈالی گئی تھی مگر تاحال نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیس کے متعلق ریفرنس فائل نہیں کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کے مطابق شہبازشریف پر رمضان شوگر ملز کیس میں سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ شہباز شریف کے خلاف اس کے ریفرنس کی تیاری بھی جاری ہے۔ شہباز شریف نے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ رمضان شوگر ملز میں تمام قانونی ضوابط پورے کیے گئے ہیں۔ فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت دیگر ملزم پیش ہو ئے۔ شہبازشریف کو پیش نہ کیا گیا۔ احد چیمہ نے بتایا کہ نیشنل بینک نے میرا اکاونٹ بلاک کر دیا ہے۔ پراسکیوٹر نیب نے کہا نیب نے اکاﺅنٹ منجمد کرنے کا کوئی لیٹر نہیں لکھا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے لکھا نہیں اور یہ اکاءونٹ منجمد کر رہے ہیں۔ کیا بینک بھی لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ عدالت نے بینک منیجر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کامران کیانی، ندیم ضیا اور خالد کے خلاف اشتہار شائع کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے نیب سے ریفرنس کی صاف کاپیاں بھی طلب کر لیں۔دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف سٹی فراڈ کیس میںمزید 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی اور احد چیمہ کو دوبارہ 17 جنوری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت میں کہا کہ الفاء سٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی۔ حزب اختلاف شہبازشریف کو موجودہ ادویات میں ردوبدل سمیت فزیوتھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ پمز کے ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا۔
شہبازشریف، حکم

ای پیپر-دی نیشن