• news

اعظم سواتی کا استعفی ایک ماہ تین دن بعد منظور‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ ایک ماہ 3 دن بعد منظور کر لیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیا۔ استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔ اعظم سواتی نے 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ حکام نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن 1 ماہ 3 روز بعد جاری کیا گیا۔ یاد رہے اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں کیس کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

اعظم سواتی

ای پیپر-دی نیشن