• news

جرمن عدالت نے بلدیہ فیکٹری حادثے کا کیس خارج کر دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی کی عدالت نے بلدیہ فیکٹری حادثے کا کیس خارج کر دیا۔ لوحقین نے زر تلافی کیلئے جرمن ٹیکسٹائل کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ جرمن کمپنی بلدیہ گارمنٹس فیکٹری سے کپڑے بنواتی تھی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ زرتلافی کیلئے کیس دائر کرنے کی مدت گزر چکی ہے 2012ءمیں بلدیہ فیکٹری سانحے میں 258 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور لواحقین کا موقف تھا کہ بلدیہ فیکٹری کے حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی ذمہ دار جرمن کمپنی بھی تھی۔
خارج

ای پیپر-دی نیشن