عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے:مولانا عبدالنعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما و مبلغ مولانا عبدالنعیم ، و دیگر نے مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے ۔سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، نئی نسل اپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے۔