• news

ادویہ ساز کمپنیاں غریب عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں:ذکراللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے سرکاری ہسپتالوں سمیت ملک کے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریض اور ان کے لواحقین اپنے پیاروں کے علاج معالجہ کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔لوگ صحت و تعلیم ، روزگار ، پینے کے صاف پانی اوربجلی و گیس جیسی سہولیات کی عدم فراہمی سے سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات بنانے والی کمپنیاں غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہے ان کی مانٹرنگ کیلئے محکمہ صحت کا کوئی ادارے فعال نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن