حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے اقدامات کرے:میاں خلیل الرحمن
فیروزوالہ ( نامہ نگار )انجمن تاجران شاہدرہ کے چیئرمین میاں خلیل الرحمن عبیر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرقابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے اگر سردیوں کے موسم میںبھی بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تو پھر گرمیوںکے موسم میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹریاںاور کارخانے بندہو جائیںگے۔