• news

کپتان صرف اُن لوگوں کی سنتا ہے جنہوں نے سلیکٹ کرکے وزیر اعظم بنایا: اسفندیار

پشاور(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ قرضے مخالف پی ٹی آئی سرکار نے قرضوں کے حوالے سے تمام پرانے ریکارڈ ز توڑ دیے ہیں،قرضوں کے حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین معلومات ہوش اُڑانے والے ہیں،کپتان کے ساڑھے تین ماہ میں ہر پاکستانی تقریبا مزید 10 ہزار روپے قرض دار ہوگیا ہے،ولی باغ چارسدہ میں باچا خان مرکز میڈیا ڈویژن کے اہلکاروں سے ملاقات میں اسفندیار ولی خان نیکہا کہ کپتان صرف اُن لوگوں کی سنتا ہے جن لوگوں نے انہیں سلیکٹ کرکے وزیر اعظم بنایا ہے۔اندرونی قرضوں میں اضافے کی وجہ شرح سود میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 3فیصد اضافہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن