• news

حج پا لیسی کی منظوری میں تاخیر ، عازمین قریبی رہائش گاہوں سے محروم رہین گے

جدہ (امیر محمد خان) اس سال حج کیلئے پاکستانی مشن نے تا حال پاکستانی حجاج کیلئے عمارتیں لینا شروع نہیں کی ہیں۔ طریقہ کے مطابق تمام ممالک نے ڈھائی ماہ قبل سے اچھی عمارتوں کے معاہدے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کابینہ نے تاحال اس سال کی حج پالیسی منظور نہیں کی ہے دو ماہ سے یہ کہا جارہا ہے کہ کابینہ پالیسی کی منظوری کے بعد عمارتیں حاصل کی جائینگی۔ پاکستانی حجاج اچھی اور قریبی عمارتوں میں رہائش حاصل نہیں کرسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن