• news

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی (نیو ز رپو رٹر )سند ھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر 13فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعرات کو لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی دوران سماعت عدالت نے پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ پر برہمی کا اظہارکیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے حساں اداروں، جیلوں اور دیگر کو خطوط لکھے جائیں،معلوم کیا جائے لاپتا افراد کسی جیل یا کسی ادارے کی تحویل میں تو نہیں،لاپتہ افراد اگر ملک سے باہر چلے گئے ہیں تو بھی پتا لگایا جائے،عدالت نے محکمہ داخلہ، ایف آئی ایف اے، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے جواب مانگ لیادرخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر ادارے محض کاغذی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں کرتے،متعلقہ حکام اور تفتیشی افسران کی تنخواہیں روکی جائیں، تاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن