کویت: 8 بجے کے بعد ڈیوٹی پر پہنچنے والے ملازمین غیر حاضر شمار ہوں گے
کویت سٹی (اے پی پی) کویت کے سرکاری ملازمین کو 8بجے تک ڈیوٹی پر پہنچ جانا چاہئے۔ اس کے بعد آنے والے ملازمین کو غیر حاضر سمجھا جائے گا۔ کویتی ایوان سول سروس نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی7بجکر30منٹ پر شروع ہوجاتی ہے تاہم آدھے گھنٹہ تک ملازمین کو فنگر پرنٹ کرنا چاہئے۔ ڈیوٹی شروع ہونے کے بعد30منٹ کی رعایت رکھی گئی ہے۔ اس سے زیادہ تاخیر سے آنے والے غیر حاضر شمار ہوں گے۔