• news

بھارتی گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ممبئی حملوں کے مقدمہ میں بھارتی گواہوں کو طلب کرنے کے حوالے سے ایف آئی اے کی درخواست ڈویژن بنچ کے روبرو مقرر کرنے کیلئے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوا دی ہے۔ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 19 بھارتی گواہوں کو طلب کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن