ٹرمپ اور ڈیمو کریٹس کے درمیان مذاکرات ناکام‘ امریکی تاریخ کا دوسرا بڑا شٹ ڈائون جاری
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے اورامریکی تاریخ کادوسرا بڑھ شٹ ڈائون جاری ہے۔وائٹ ہاؤس میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے درمیان جاری اجلاس میں جب ڈیموکریٹس نے ایک بار پھر امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقوم مختص کرنے کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ اچانک باہر چلے گئے ۔ ٹرمپ کے مطابق دیوار کی تعمیر کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں ڈیموکریٹ قائد، چَک شومر کے ساتھ اپنی مختصر بات چیت کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔صدر نے کہا کہ اْنھوں نے پوچھا اگر وہ 19 روزہ جزوی حکومتی بندش کو ختم کرنے پر اتفاق کریں تو وہ سرحد پر دیوار کی تعمیر یا سٹیل کی رکاوٹ کی منظوری دیں گے،اگر اگلے 30 دِنوں کے دوران سرحدی سکیورٹی پر مذاکرات کئے جاتے ہیں۔ لیکن، جب نینسی نے کہا کہ نہیں،میںنے کہا خدا حافظ‘‘،کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر شومر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ایک بار پھر ہم نے غصے کا اظہار دیکھا۔ اْنھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ باہر نکل گئے اور کہا کہ ہمیں کوئی بات نہیں کرنی۔پلوسی نے کہا کہ ہمارے ذہن میں سرحد کی حفاظت کا اس سے بہتر منصوبہ ہے لیکن اس کا تعلق دیوار تعمیر کرنے سے نہیں ہے۔