• news

ریکارڈو کاکا‘لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے ‘پرجوش استقبال ‘مہمان خوش

لاہور+کراچی (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں ورلڈ سوکر سٹارز2019 کے افتتاح کے لیے عظیم فٹبالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے سٹار لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں کاکا اور فیگو نے کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔ خوابوں کو پورا کرنے کیلئے نوجوان فٹبالرز محنت کریںتوپاکستان ورلڈکپ میں کوالیفائی کرسکتا ہے۔ حکومت پاکستان ٹیم کوبھرپور سپورٹ کرے، تاکہ وہ اہداف حاصل کرسکیں۔ کاکا اور فیگو کی ٹیمیں ورلڈ سوکر سٹارز 2019 کے سلسلے میں 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں مدمقابل ہونگی۔ کراچی میں بہترین انداز میں خوش آمدید کہے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگ فٹبال سے جنون کی حد تک لگاو¿ رکھتے ہیں۔کاکا نے بھی شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور وہ اس ملک اور یہاں کے عوام کے بارے میں بہت اچھی رائے رکھتے ہیں۔تقریب میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین اور مڈفیلڈر سعداللہ سمیت میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدام حسین فیگو اور کاکا کے لیے پاکستانی ٹیم کی جرسی لے کر آئے اور انہوں نے کہا کہ اگر وہ میرا تحفہ لیتے ہیں تو میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہو گی۔فیگو نے کہا کہ ریال میڈرڈ کا رکن ہوں۔ کھلاڑیوں کو پروان چڑھانے اور کھیل کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کرے۔کاکا نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں کرکٹ کی طرح فٹبال زیادہ مقبول نہیں لیکن اب دروازے کھل رہے ہیں۔ کاکا اور لیوئس فیگوکراچی سے لاہور پہنچے اور فینز سے ملاقات کی جبکہ زندہ دلانے لاہور نے دونوں سٹارز کا پرتپاک استقبال کیا۔ کاکا نے کہا کہ پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے۔اس سے قبل کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا ۔ امید ہے فٹبال کے فروغ میں اہم کردار رہیگا۔جانتا ہوں پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جلد فینز کے سامنے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فیگو نے کہا کہ پاکستان آکر بہت محبت اور پیار ملا، پاکستان کے لوگ اور اب کی مہمان نوازی نے ہمارے دل چھو لیے۔


ورلڈ ساکر سٹارز کے دو،دو میچز 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن