پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کے 3کرکٹرز کی معافی قبول کرلی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کی معافی قبول کرلی۔ امارات کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بورڈ تینوں کھلاڑیوں پر عائد جرمانہ کراچی میں چیرٹی تنظیم میں جمع کرائےگا۔تینوں کھلاڑی نیپال کےخلاف سریز کیلئے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔تاہم ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔تینوں کھلاڑی تاحال سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔امارات کرکٹ بورڈ نے ایمرجنگ ایشیا کپ میں سہولیت کے فقدان پر پی سی بی پر تنقید کرنے پر آٹھ ہفتے کی پابندی عائد کی تھی۔
کھلاڑیوں میں کپتان روہان مصطفیٰ، احمد رضا اور رمیز شہزاد شامل تھے۔