• news

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابےن کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری نہ ہوسکا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابےن سیریز کا شیڈول ابھی تک جاری نہ ہوسکا ۔پی سی بی نے 2 میچز کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کی درخواست پر مجوزہ ترمیمی شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا رکھا ہے جس کے تحت اب سیریز 29 مارچ سے 13 اپریل تک ہوسکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ورلڈکپ سے پہلے ان آخری پانچ میچز میں بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار سابق کپتان سٹیون سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کھیلنا چاہتی ہے جن پر عائد پابندی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں 2 میچز کھیلنے پر مثبت اشارے دے رکھے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں ان کے سکیورٹی ٹیم کے دورے سے مشروط کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن