ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پرو ہاکی لیگ کیلئے جاری قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی صبح کے سیشن میں بھی ٹریننگ کی۔ قومی کھلاڑیوں نے فجر کی نماز کے بعد نیشنل اسٹیڈیم ہاکی میں فزیکل ٹریننگ سیشن کیا۔ ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان نے کھلاڑیوں کو فٹنس میں بہتری کیلئے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم نے بھی صبح کے سیشن میں شرکت کی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ایاز محمود نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔