آرمی چیف کے پاس اپیل کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست، ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے آرمی چیف کے پاس دائر اپیل کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ رجسٹرار آفس نے عدالت عالیہ کے راولپنڈی بنچ کی بجائے پرنسپل نشست پر درخواست دائر کرنے کااعتراض کیا تھا۔درخواست گزار میجر عزیر وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ انہیں کسی قانونی جواز کے بغیر مجاہد بٹالین سے برطرف کر دیا گیا،قانون اورنیشنل گارڈ رولز 1975کے تحت انہیں سروس نظر ثانی بورڈکے سامنے پیش ہونے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا، آرمی چیف کے پاس نوکری سے برطرفیوں کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، زیر التوا اپیل کاجلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔