مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر عارف علوی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طلبہ اور یونیورسٹیاں مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ گزشتہ روز بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں ہے۔ صدر نے کہا کہ یونیورسٹیاں طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے استفادہ کرنے کے قابل بنائیں۔ صدر نے کہا کہ بلتستان ایک اہم علاقہ ہے۔ یہاں کے طلبہ کو زندگی کے نئے امتحانات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا جانا چاہئے۔