پشاور تعلیمی بورڈ کا دہشت گردی میں شہید یا زخمی افراد کے بچوں کو فیس سے استثنیٰ دینے کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے دہشت گردی واقعات میں شہید یا زخمی ہونے والے سرکاری اہلکاروں اور عام افراد کے بچوں کو بورڈ کی ہر قسم کی فیس سے استثنیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ تا کہ ان کی پڑھائی میں کوئی معاشی رکاوٹ نہ آسکے۔ مستند کاغذات پیش کرنے ہونگے۔