• news

سوئی ناردرن کے نئے ایم ڈی عامر طفیل نے چارج سنبھال لیا، صارفین کے مسائل ترجیحاً حل کرنے کی ہدایت

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے نئے ایم ڈی عامر طفیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نئے ایم ڈی 2004ء سے سوئی ناردرن کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے چارٹرڈ اکائونٹ کی تعلیم مکمل کر رکھی ہے، ان کا پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں کام کا 27 برس کا تجربہ ہے، انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کے مسائل کو اولین ترجیح کے ساتھ حل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن