• news

سندر 6، ڈیفنس بی میں 5 لاکھ کا ڈاکہ، 6 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور + شیخوپورہ + جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نیسندرکے علاقے میں سلطان کے گھر گھس کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکر6لاکھ روپے مالیت ،ڈیفنس بی میں اقبال کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت ،ٹاؤن شپ میںرحیم اور اس کی فیملی سے4لاکھ روپے مالیت ،شالیمارکے علاقے میںافتخاراوراس کی فیملی سے3لاکھ روپے مالیت ،مسلم ٹاؤن کے علاقے میں بلال اوراس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت ،جنوبی چھاؤنی میںطارق اوراس کی فیملی سے85 ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،ہڈیارہ میں مقصودسے گن پوائنٹ پر80ہزارروپے اورموبائل فون،گلشن اقبال کے علاقے میںشفیق سے45ہزارروپے اور موبائل فون،ہنجروال میں نعمان سے30ہزارروپے اورموبائل فون،لاری اڈہ میںثاقب سے15ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے سبزہ زاراوربرکی کے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، شیراکوٹ، غالب مارکیٹ، ڈیفنس،مصری شاہ اور چوہنگ کے علاقوں سے 6 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اورفرارہوگئے ہیں۔گزشتہ رات تھانہ صدر کے علاقہ مرزا ورکاں روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان اجمل ڈوگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سمیت نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے جبکہ تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ مین بازار میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک دکاندار کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جس کے خلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن