ہم جنس پرستی کیس‘ ذہنی مریضہ استانی شاگرد کو لیکر گھر سے بھاگ گئی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ذہنی مریضہ استانی اپنی شاگرد کو لیکر گھر سے بھاگ گئی۔استانی ثوبیہ نے دعویٰ کر رکھا تھا اس نے اپنی شاگرد شیزہ سے شادی کر رکھی ہے۔بتایا گیا ہے اس واقعہ کی خبریں میڈیا پر آنے اور عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد دونوں لڑکیاں غائب ہیں۔ شیزہ کی والدہ سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ اس نے پہلے بھی سیشن عدالت میں کیس دائر کیا تھا کہ اس نے اپنی بیٹی کو ورغلانے کے حوالے سے مقامی تھانے میں درخواست دی لیکن پولیس کارروائی کے بجائے ثوبیہ کی پشت پناہی کر رہی ہے۔خاتون نے عدالت سے استدعا کی اسکی بیٹی کو ڈھونڈنے میں مدد کی جائے۔ خاتون نے بتایا پولیس لڑکیوں کو ڈھونڈنے کی بجائے ہمیں ہی ہراساں کر رہی ہے۔