• news

بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس 17جنوری کو لاہور میں ہوگا،علیم خان نے منظوری دیدی

لاہور(نیوزرپورٹر)چاروں صوبوں کے بلدیات کے محکموں کا بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس17جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا جس کیلئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے اورمحکمہ بلدیات پنجاب کو اس سلسلے میں ضروری انتظامات کی ہدایت کر دی ہے ،اجلاس میں تمام صوبوں کے بلدیاتی وزراء و سیکرٹری صاحبان شرکت کرینگے جبکہ بلدیات کے علاوہ خزانے اور منصوبہ بندی و ترقیات کے سینئر افسران بھی شریک ہوں گے ۔اجلاس میں2013سے2018تک بلدیات کے شعبے میں مختلف صوبوں کے تجربات زیر بحث آئیں گے ۔سینئر وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس میں پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی نظام کے خدو خال سامنے رکھیں گے اور اس پر دوسرے صوبوں کی رائے لی جائے گی ، انہوں نے بتایا پہلی مرتبہ پنجاب میں ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کا نیا نظام وضع کیا جا رہا ہے جسے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کی توقع ہے ، انہوں نے کہا نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر نمائندگی دلانے ،اُن کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن