• news

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، جہانگیر ترین کی بریت درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک اور اعجاز چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران صدر عارف علوی کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی جبکہ عدالت نے وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکر لی اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود،وزیر دفاع پرویز خٹک اور اعجاز چودھری کی بھی حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظورکر لی گئی ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔مقدمے کی مزید سماعت12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن