• news

جاپانی بحریہ کا جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

کراچی (آئی این پی) جاپانی بحریہ کے جہاز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ دورے میں دونوں ملکوں کے بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، دوروں سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ بحریہ آفیسرز اور جاپانی سفارتخانے کے نمائندوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ جاپانی بحریہ کے آفیسرز نے پاک بحریہ کے آفیسرز سے ملاقاتیں کیں، جہاز کے عملے کیلئے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن